۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
محمد عزمی عبدالحمید رئیس شورای سازمان‌های اسلامی مردم نهاد مالزی

حوزہ/ ملیشیا کی غیر سرکاری اسلامی تنظیموں کی کونسل کے سربراہ نے ایک آفیشل اور مذمتی بیان میں ایرانی عوام کے خلاف مغربی ممالک کی سازشوں کے مقابلے میں دنیا کے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران کی حمایت کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملیشیا کی اسلامی تنظیموں کی کونسل کے سربراہ محمد عزمی عبدالحمید نے دشمنان اسلام کی ناپاک سازشوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کی بیداری، مزاحمت، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا: عوام کی زندگی کو درہم برہم کرنے اور دہشت، عدم تحفظ اور تقسیم کی لہر پیدا کرنے کے پیچھے کچھ ممالک کے ہاتھ ہیں۔

محمد عزمی نے مزید کہا: دشمن خطے میں ایک مضبوط، متحد اور خود مختار ایران کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے، اس لیے انتشار اور عدم استحکام پیدا کر کے وہ ایران کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

ملیشیا کی غیر سرکاری اسلامی تنظیموں کی کونسل کے سربراہ نے ایک آفیشل اور مذمتی بیان میں ایرانی عوام کے خلاف مغربی ممالک کی سازشوں کے مقابلے میں دنیا کے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کی حمایت کریں۔

محمد عزمی عبدالحمید نے اس بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کو کمزور کرنے کے مقصد سے اس طرح کے گھناؤنے جرائم کے رونما ہونے کا ذمہ دار مغرب اور اس کے ساتھیوں کو قرار دیا اور حرم حضرت شاہچراغ میں دہشت گردانہ حملے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ اور سزا کا مطالبہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .